بدھ، 8 اگست، 2012

پاکستان کا مطلب کیا؟

پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ
شب ظلمت میں گزاری ہے
اٹھ وقت بیداری ہے
جنگ شجاعت جاری ہے
آتش و آہن سے لڑ جا
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہ الا اللہ
ہادی و رہبر سرور دیں
صاحب علم و عزم و یقیں
قرآن کی مانند حسیں
احمد مرسل صلی علی

پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ
چھوڑ تعلق داری چھوڑ
اٹھ محمود بتوں کو توڑ
جاگ اللہ سے رشتہ جوڑ
غیر اللہ کا نام مٹا
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ
جرات کی تصویر ہے تو
ہمت عالمگیر ہے تو
دنیا کی تقدیر ہے تو
آپ اپنی تقدیر بنا
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ
نغموں کا اعجاز یہی
دل کا سوز و ساز یہی
وقت کی ہے آواز یہی
وقت کی یہ آواز سنا
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ
ہنجابی ہو یا افغان
مل جانا شرط ایمان
ایک ہی جسم ہے ایک ہی جان
ایک رسول اور ایک خدا
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ
تجھ میں ہے خالد کا لہو
تجھ میں ہے طارق کی نمو
شیر کے بیٹے شیر ہے تو
شیر بن اور میدان میں آ
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ
مذہب ہو تہذیب کہ فن
تیرا جداگانہ ہے چلن
اپنا وطن ہے اپنا وطن
غیر کی باتوں میں مت آ
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ
اے اصغر اللہ کرے
ننھی کلی پروان چڑھے
چھول بنے خوشبو مہکے
وقت دعا ہے ہاتھ اٹھا
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ
 -
اصغر سودائی مرحوم
مرحوم آپ زندہ ہوتے تو اس قوم کا نوحہ لکھتے!۔ 

2 تبصرے:

  1. بہت خوب بہت اچھالکھاہے لیکن اب ہم حیثیت بقوم ایسی ہوگئی ہے جسطرح کہ بکریوں کا ریوڑ۔ہمیں اپنے آپ کوایک لڑی میں پروناہوگاہم پھرہی کامیاب ہوسکتےہیں۔ اللہ تعالی ہم پر اپنالطف و کرم کردے۔ آمین ثم آمین

    جواب دیںحذف کریں
  2. میرے وطن کے رہنماؤ
    میرے وطن کے رہنماؤ
    اِک ایسا آئین بناؤ
    جس میں ہو صِدیق ؓکی عظمت
    جس میں ہو عثمان ؓکی عقیدت
    جس میں ہو فاروق ؓکی جرأت
    جس میں ہو حیدر ؓکی شجاعت
    مِٹ جائیں ظلمت کے گھاؤ
    اِک ایسا آئین بناؤ
    طارق کی تَدبیِر ہو جس میں
    محجن کی زنجیر ہو جس میں
    قرآن کی تا ثیر ہو جس میں
    مِلّت کے جذبات جگاؤ
    اِک ایسا آئین بناؤ
    سر توڑے جو مغروروں کا
    ساتھی ہو جو مہجوروں کا
    دارِ ستم کے منصوروں کا
    محکوموں کا مجبوروں کا
    چل نہ سکے زردار کا داؤ
    اِک ایسا آئین بناؤ

    جواب دیںحذف کریں