یہ کہانی بہت پہلے چین کے ایک گاؤں کے رہنے والوں کے بارے
میں ہے۔ یہ گاؤں چین کے ہزاروں فُٹ بلند پہاڑوں کے شمال میں واقع تھا۔ اور یہ پہاڑ
کئی میل تک پھیلے ہوئے تھے۔ اس گاؤں
میں ایک بوڑھا شخص رہتا تھا جسے سب لوگ بے وقوف کہہ کر بلایا کرتے تھے۔ بے وقوف بوڑھے کےگھر کے سامنے دو بہت بڑے بڑےپہاڑتھے
۔ پہاڑوں کے پیچھے جنوب کی سمت ایک دریابہتا تھا جہاں سے وہ پانی لایا کرتا تھا۔ جب بھی اس شخص کو دریا کی طرف جانا ہوتا تو
پہاڑوں کے کے گرد گھوم کر ایک بہت لمبا چکر کاٹ کر جانا پڑتا۔ اس طرح دریا تک آنے جانے میں اس کو بہت لمبا فاصلہ طے کرنا
پڑتا اور دنوں کی مسافت طے کرنا پڑتی۔ بے
وقوف اس لمبی مسافت سے بہت تنگ تھا۔ ایک دن اس نے اپنے سب گھر والوں بلایا اور ان
کو جمع کر کے کہا:
"فرض کرو اگر ہم سب مل کر پہاڑوں کو زمین کے برابر کر
دیں تو یوں ہم جنوب کی طرف دریا تک ایک راستہ
بنا سکتے ہیں"
گھر والوں نےاس کی
بات سنی تو راضی ہو گئے۔ صرف اس کی بیوی کو یہ بات پسند نہ آئی۔ اس کی بیوی نےناک
بھوں چڑھاتے ہوئے کہا
"اے لو جی! تم میں تو اتنی طاقت بھی نہیں ہے کہ تم
