جمعہ، 20 جولائی، 2012

آمدِ رمضان!

آمدِ رمضان!

السلام و علیکم! سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے اور شاید کل یہاں بھی ہو۔ اب جبکہ میں یہ مراسلہ لکھ رہا ہوں آسمانوں پر اللہ کی رحمتیں اس ارضِپاک پر چھا جانے کے لئے تیار بیٹھی ہوں گی اور بس چاند نکلنے کا انتظار کر رہی ہوں گی۔ شیاطین کو پکڑنے اور جکڑنے والے فرشتے بھی پاکستان میں روئتِ ہلال کے منتظر ہوں گے۔  رمضان کی اہمیت اور فضیلت کے بارے میں تو بہت کچھ لکھا جا چُکا ہے اور ہم میں سے اکثر بہت کچھ جانتے بھی ہیں۔
مگر جاننا ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔ یہ باتیں،یہ احکامات اور یہ فضیلتِ رمضان محض جاننے کے لئے نہیں۔ خدا کی رحمت چاروں طرف سے ہمیں اپنی لپیٹ میں لینے والی ہے۔ یہ مہینہ اسلامی قواعد پر عمل پیرا ہونے کے لئے ایک لیبارٹری کی حیثیت رکھتا ہے کہ اس مرتبہ یہ گرمیوں کی چھٹیوں میں آیا ہے اور اکثر لوگ  اپنی مصروفیات سے فارغ ہیں۔ بس کچھ چیزوں کا ہم سب کو خیال رکھنا چاہیئے۔ پہلے تو اس مہینے میں قرآن کو سمجھ کر پڑھنا کہ طوطے کی طرح پڑھنے سے ثواب تو شاید مل جائے مگر وہ مقصد فوت ہو جاتا ہے جس کے لئے یہ نازل ہوا تھا۔ دوسرا  جب بھی دن کو روزے کی حالت میں پیاس لگے اور گلے میں کانٹے پڑنے لگیں تو یاد کرنا حضرت حسین﷜ کی پیاس کو۔۔۔۔۔ اور سوچنا وہ پیاس کیوں جھیلی گئی تھی؟  دل کو افطار کے دلاسے دینے کے بجائے محسوس کرنا ان غریبوں اور بے بسوں کی  بھوک کو جو تنگ دست ہیں پر غیرت کی وجہ سے دست  پھیلا نہیں سکتے! سوچنا تمہارا رب کتنا عظیم ہے کہ اُس نے تم کو ان سب سے بچائے رکھا مگر جن پر یہ تنگدستی ہے ان کی مدد کس کے ذمے ہے؟   ذرا یہ بھی سوچنا کہ رمضان 2 ہجری میں جب روزے فرض ہوئے تو غزوہء بدر بھی ہوا تھا! جہاد ہوا تھا! روزہ بھی تو جہاد باالنفس کا سبق ہی دیتا ہے۔۔ اور ہاں شیطان تو جکڑ لئے جائیں گے مگر برائی پھر بھی رہے گی! دامن بچا کے رکھنا۔ جن نکاموں سے خدا نے منع کیا ان سے رک جانا کیونکہ وہ تو ہمیں متقی بنانا چاہتا ہے ورنہ اسے ہماری بھوک اور پیاس سے کیا فائدہ؟ یہ بھی سوچنا کہ روزہ صرف اللہ کے لئے ہے اور اس کا اجر وہ بذاتِ خود دے گا۔
اور آخر میں تم سب کو میری طرف سے اللہ کے اس مہینے کو پانے کی سعادت  حاصل کرنے پر مبارک باد کہ کئی ہیں جو پچھلی مرتبہ ہمارے ساتھ تھے مگر اب ان کے عمل کی مہلت ختم ہو چکی۔

8 تبصرے:

  1. درست ۔ اللہ عمل کی توفیق عطا فرمائے

    جواب دیںحذف کریں
  2. آمد رمضان مبارک۔ اللہ ہم سب کو رمضان کی خیرو برکات حاصل کرنے کی توفیق دے

    تقوی کے لئے اللہ نے رکھے ہیں روزے
    یہ فاقہ کشی مقصد رمضان نہیں ہے

    جواب دیںحذف کریں
  3. There should be a like button on blogspot as well :D
    Jazak'Allah khair for a great reminder!

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. بلاگ پر آپ کی آمد کا شکریہ۔ کوشش کرتا ہوں شاید لائک کا گیجٹ مل جائے!۔

      حذف کریں
  4. ماہ رمضان کا بابرکت مہینہ آپ کو مبارک ہو۔ اس ماہ میں عبادت کے ساتھ ہمارے لئے بھی دعا خاص کیجئے گا .

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. بلاگ پر آمد کا شکریہ۔ جی ضرور دعاؤں میں آپ کو یاد رکھیں گے۔ اللہ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے۔

      حذف کریں