ہفتہ، 18 مئی، 2013

قرآن پاک سے.....۔

·        پھر ان پر حملہ کروں گا ان کے آگے سے بھی اور ان کے پیچھے سے بھی، ان کی دائیں جانب سے بھی اور ان کی بائیں جانب سے بھی،اور آپ ان میں سے اکثر کو شکر گزار نہ پائیں گے
·        اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ یہاں سے ذلیل و خوار ہو کر نکل جا، جو شخص ان میں سے تیرا کہا  مانے گا
میں ضرور تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا۔
·        اے اولادِ آدم! شیطان تم کو کسی خرابی میں نہ ڈال دے جیسا کہ اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے باہر کر دیاایسی حالت میں ان کا لباس بھی اتروا دیا تا کہ وہ ان کو ان کی شرم گاہیں دکھائے۔ وہ اور اس کالشکر تم کو ایسے طور پر دیکھتا ہے کہ تم ان کو نہیں دیکھتے ہو۔ ہم نے شیطانوں کو انہی لوگوں کا دوست بنایا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔
·        ہم نے اس قرآن میں ہر ہر طریقے سے تمام کی تمام مثالیں لوگوں کے لئے بیان کر دی ہیں لیکن انسان سب سے زیادہ جھگڑالو ہے۔


حوالہ جات:
 1.(الاعراف:17)
2.(الاعراف:18)
3.(الاعراف:27)
4.(الکہف : 54)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں