ہفتہ، 6 اپریل، 2013

تحفہ

السلام  و علیکم!
آج میں آپ لوگوں کے لئے ایک تحفہ لایا ہوں۔ اگر آپ بھی میری طرح روز ایس ایم ایس پر آنے والی احادیث اور قرآنی آیات کی تصدیق  نہ کر سکنے کی وجہ سے پریشان ہیں یا پھر  کسی بھی شعبے کے متعلق احادیث یا قرآنی آیات  اکٹھی کرنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں تو یہ تحفہ خاص آپ ہی کے لئے ہے۔
اس تحفے کا نام ہے "ایزی قرآن و حدیث"۔ یہ ایک سافٹ وئیر ہے جس میں مکمل قرآن مجید  مختلف اردو اور انگلش تراجم کے ساتھ، مختلف  حضرات کی تفاسیر اور کتبِ احادیث (صحاحِ ستّہ اور دوسری)  اردو ترجمے کے ساتھ ڈال دی گئی ہیں۔ اس کی بدولت نہ صرف آپ قرآن پاک کو مختلف تراجم کے  ساتھ پڑھ سکتے ہیں بلکہ آپ اپنی مطلوبہ قرآنی آیت یا حدیث آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں ۔ تلاش کی سہولت اردو اور عربی زبان دونوں میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ  اس سافٹ وئیر میں
تعارف کی ٹیب میں ایک اردو صوتی ترجمے کا ذکر بھی ہے ، مگر میں اس سے ابھی تک مستفید نہیں ہوسکا ۔ (شاید میرے پاس یہ سہولت نہیں ہے یا پھر  مجھے کرنا نہیں آتا)۔
مختصراََ یہ کہ بہت عمدہ سافٹ وئیر ہے اور آپ کے کمپیوٹر میں یہ ضرور ہونا چاہیئے۔  اس کی مدد سے آپ قرآن مجید کی تلاوت اور مختلف  حضرات کے تراجم سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔ اسی طرح اگر آپ کو کسی مخصوص عنون مثلاََ "نماز " کے متعلق وارد ہونے والی احادیث یا آیات درکار ہیں تو تلاش میں جا کر اردو میں "نماز" ٹائپ کریں ۔ وہ تمام آیات اور احادیث  جن کے ترجمے میں "نماز " کا لفظ آتا ہے چند سیکنڈوں میں آپ کی نظروں کے سامنے ہوں گی۔ اسی طرح اگر آپ کو کسی حدیث کے حوالے کی تصدیق کرنا مقصود ہو تو وہ بھی آپ چند لمحوں میں کر سکتے ہیں اس کے لئے آپ کو کسی کا محتاج ہونے یا تمام کتب خریدنے کی ضرورت نہیں ۔اس کی چند ایک تصاویر میں یہاں آپ کی آسانی کے لئے پیش کر دیتا ہوں۔ میرے پاس جو سیٹ اپ ہے اس کا سائز 599 ایم بی ہے۔ اس سافٹ وئیر میں مزید بھی بہت کچھ ہو گا۔  اس کو استعمال کریں ، تسخیر کریں اگر کوئی نئی  چیز پتا چلے خصوصا کہ  صوتی تلاوت و ترجمہ کیسے سُن سکتے ہیں تو مجھے ضرور بتایئے گا۔

 یہ سافٹ وئیر آپ مندرجہ ذیل لنکس سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔




پہلا عکس۔ اردو ترجم و تفسیر:



دوسرا عکس۔ انگریزی ترجمہ:


تیسرا عکس۔ تلاش:

 چوتھا عکس۔ تعارف:

5 تبصرے:

  1. جوابات
    1. @Anonymous
      Thanks! Enjoy this software. It will be easy for me if you mention your good name next time.
      May Allah bless you!

      حذف کریں
  2. اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔۔۔ بہت بہترین سافٹ ویر ہے۔۔۔ شئیر کرنے کا بہت شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. ۔ عمران بھائی آپ کو اپنے بلاگ پر دیکھ کر خوشی پوتی ہے۔۔ بس دعا کرتے رہا کیجئے۔

      حذف کریں